LIVE

فیصل آباد میں ڈیڑھ سال کا بچہ والدہ کا جھمکا نگل گیا

حماد احمد
April 03, 2024
 

بچے کو تشویشناک حالت میں چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے/ فائل فوٹو

فیصل آباد: سمن آباد میں ڈیڑھ سال کا بچہ والدہ کا جھمکا نگل گیا۔

اسپتال ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بچے نے والدہ کا جھمکا نگل لیا جس کے بعد اس کی طبعیت خراب ہونے لگی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کو تشویشناک حالت میں چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

اس حوالے سے مقامی ڈاکٹر نے بتایا کہ اینڈو اسکوپی کرکے بچے کے معدے سے جھمکا نکال لیا گیا ہے۔