LIVE

نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل، کانسٹیبل شاہد کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک
April 03, 2024
 

کانسٹیبل شاہد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور اس کی ملازمت سے برخاستگی کی کارروائی کی جا رہی ہے: ترجمان لاہور پولیس— فوٹو:فائل

لاہور پولیس کے کانسٹیبل شاہد کی نشے کی حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق کانسٹیبل شاہد کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ہو ئی جس کا انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے نوٹس لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ آئی جی کی ہدایت پر کانسٹیبل کو گرفتار کر کے معطل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کانسٹیبل شاہد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور اس کی ملازمت سے برخاستگی کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کا کہنا تھاکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی طور قابل قبول نہیں۔