LIVE

ویڈیو: کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

کاشف مشتاق
April 04, 2024
 

دو روز قبل پاک کالونی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور اسے ہراساں کرنے کے ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے مزید کہا کہ زیرحراست شخص نے دوران تفتیش خاتون کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا ہے جسے باقاعدہ طورپرگرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واقعے کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی، ویڈیو میں نظرآرہا ہے کہ باپردہ خاتون گلی سے گزر رہی ہے، اس دوران پیچھے سے آنے والا اوباش شخص خاتون کو پکڑتا ہے، خاتون کے شور مچانے پر اوباش شخص فرار ہو جاتا ہے۔

سی سی ٹی وی میں اوباش شخص کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔