LIVE

کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، لوٹ مار کرکے ایک شخص کو اغوا کر لیا

ویب ڈیسک
April 04, 2024
 

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا، ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں: پولیس/ فائل فوٹو

کندھ کوٹ میں انڑ نہر کے قریب ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی اور لوٹ مار بھی کی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے کوچ میں مسافروں سے لوٹ مار کرکے ایک شخص کواغوا بھی کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں سے مقابلہ جاری ہے۔