LIVE

ریکوڈک پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع، وزیراعظم کل سعودی عرب جائینگے

ایاز اکبر یوسف زئی
April 05, 2024
 

 
  وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی/فوٹوفائل

اسلام آباد : وزیراعظم  پاکستان  شہباز شریف کل سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف پراجیکٹس پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب  کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، اس کے علاوہ  سعودی عرب کے ساتھ زراعت سمیت دیگر متعدد شعبوں  میں بھی تعاون جاری ہے۔