LIVE

پنجاب حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
April 05, 2024
 

پنجاب حکومت نے عید الفطر کے لیے وفاق کی طرز پر تعطیلات کا اعلان کیا ہے/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

پنجاب حکومت نے عید الفطر کے لیے وفاق کی طرز پر تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی جب کہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی۔