کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق7 سے 9 اپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے جب کہ زیریں سندھ میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق7 سے 9 اپریل کے دوران کراچی میں بھی درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔