LIVE

وفاق میں وزارت نہ لینے کے سوال پر حمزہ شہباز نے کیا جواب دیا؟

ویب ڈیسک
April 05, 2024
 

حمزہ شہباز نے کہا سیاست اللہ کی مخلوق کو راضی کرنے کا نام ہے—فوٹو: فائل

لاہور : مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اتحادی جماعتوں سے مل کر معاشی بحالی کی کوشش کر رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت ابھی قائم ہوئی ہے، اس کی کارکردگی سے متعلق کہنا قبل ازوقت ہے، آنے والے وقت میں ان شااللہ حالات بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست عہدوں سے نہیں کی جاتی، سیاست اللہ کی مخلوق کو راضی کرنے کا نام ہے۔

ایک صحافی کی جانب سے حمزہ شہباز سے سوال کیا گیا کہ آپ نے وفاقی حکومت میں کوئی وزارت نہیں لی، کیا آپ کی نظریں پنجاب پر ہیں؟

حمزہ شہباز شریف نے جواب دیا کہ میری نظریں آسمان کی طرف ہیں۔