LIVE

ملک میں خواتین آن لائن ہراسانی کا سب سے زیادہ شکار ہوئیں، ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن

ویب ڈیسک
April 05, 2024
 

آن لائن ہراسانی کی سب سے زیادہ شکایات پنجاب سے موصول ہوئیں جن میں متاثرہ خواتین کی تعداد سب سے زیادہ تعداد تھیں: ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن— فوٹو:فائل

ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن (ڈی آر ایف) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں خواتین آن لائن ہراسانی کا سب سے زیادہ شکار ہوئی ہیں۔

جنگ اور دی نیوز میں شائع ڈی آر ایف کی رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں تقریباً 58 فیصد آن لائن ہراسانی کی شکایات خواتین کی جانب سے موصول ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آن لائن ہراسانی کی سب سے زیادہ شکایات پنجاب سے موصول ہوئیں جن میں متاثرہ خواتین کی تعداد سب سے زیادہ تعداد تھیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں ڈی آر ایف کو آن لائن ہراسانی کی کُل2ہزار 473 شکایات موصول ہوئی ہیں۔