LIVE

لکی مروت میں دہشتگردوں کی پولیس گاڑی پرفائرنگ، ڈی ایس پی اور انکا گن مین شہید

رسول داوڑ
April 06, 2024
 

دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جسے نورنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے: پولیس۔ فوٹو کے پی پولیس

لکی مروت میں منجیولا چوک کے قریب دہشتگردوں کی پولیس گاڑی پرفائرنگ سے ڈی ایس پی گل محمد خان اور ان کا گن مین شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا جسے نورنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور  دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ 2023 میں بھی لکی مروت میں ایک دہشتگرد حملے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند اپنے گن مین کے ساتھ شہید ہوئے تھے۔