LIVE

کراچی: پولیس کا سی ٹی ڈی دفتر پر چھاپا، شہری کے اغوا اور تشدد میں ملوث 4 اہلکار گرفتار

سید دانیال حسین
April 06, 2024
 

گرفتار اہلکاروں پر شہری اور اس کے دوستوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنے اور ان سے رقم لینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی— فوٹو: فائل

کراچی میں شہری کے اغوا اور تشدد کا الزام ثابت ہونے پر پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) گارڈن کے دفتر پر چھاپا مار کر 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اہلکاروں پر شہری جاسم اور اس کے دوستوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنے اور ان سے رقم لینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ شہری کے اغوا، تشدد  اور پیسے لینے کا الزام ثابت ہونے پر گرفتار چاروں اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا جائے گا۔