LIVE

میلسی میں درزیوں کا کپڑے سینے سے انکار، گاہکوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ویب ڈیسک
April 06, 2024
 

پنجاب کے شہر میلسی میں عید پرکپڑے سلائی کرنے سے انکارپر گاہکوں نے  درزیوں پر مبینہ تشدد کر ڈالا۔

ذرائع کے مطابق درزیوں کا کہناہے کہ زیادہ کام کی وجہ سے کپڑے لینے سے انکار کیا تھا جس کے بعد گاہکوں کی جانب سے تشدد کیا گیا، تشدد کرنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس  ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہے اور پوچھ گچھ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔