LIVE

صدقۂ فطر کی ادائیگی کا وقت

ویب ڈیسک
April 06, 2024
 

سوال: صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟

جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی کیلئے رمضان میں کسی بھی وقت صدقہ فطر دیا جاسکتا ہے تاکہ ضرورت مند لوگ باآسانی اپنی ضروریات پوری کر سکیں اور عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔ 

اگر نماز عید سے پہلے صدقہ فطر نہ دیا جا سکے تو یہ صدقہ ساقط نہیں ہوگا بلکہ بعد میں بھی اس کو ادا کرنا ہوگا۔