LIVE

اسلام آباد میں ڈولفن پولیس اہلکار کی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی

ایاز اکبر یوسف زئی
April 06, 2024
 

ڈولفن پولیس راولپنڈی میں تعینات ملزم میرا کزن ہے جو بہانے سےگھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا: خاتون کا الزام— فوٹو:فائل

اسلام آباد میں ڈولفن پولیس اہلکار نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے درخواست میں الزام لگایا کہ ڈولفن پولیس راولپنڈی میں تعینات ملزم میرا کزن ہے جو بہانے سےگھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں جبکہ دھمکیاں دیکر 2 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔

خاتون کی درخواست پر تھانہ شہزاد ٹاؤن میں  پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔