LIVE

ویڈیو: ڈی سی اورکزئی کے تبادلے پر پی ٹی آئی ارکان کی ہوائی فائرنگ، عوام میں خوف و ہراس

ویب ڈیسک
April 07, 2024
 

قبائلی ضلع اورکزئی کے ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ کا تبادلہ ہونے پر پی ٹی آئی کارکنان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

 تحریک انصاف کے چیئرمین ویلیج کونسل غلجو نے کھلے عام ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل  ہورہی ہے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ 

دوسری جانب پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ نے الیکشن سے قبل پارٹی کارکنوں کے خلاف کئی بار 3 ایم پی او کے تحت پرچے کٹوائے اور گرفتاریاں کرائی تھیں اس لیے ان کے تبادلے کی خبر پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔