LIVE

صدر مملکت کا ترک ہم منصب سے رابطہ، پاکستان کے دورے کی دعوت

ویب ڈیسک
April 07, 2024
 

صدرمملکت نے ٹیلیفونک گفتگو میں مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پرزور دیا/ فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت نے ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پرزور دیا۔

اس کے علاوہ صدر آصف علی زرداری نے ترک صدرطیب اردگان کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد اور پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔