LIVE

’رمضان اچھا نہیں گزر رہا‘، غزہ جنگ میں والدین کوکھو دینے والے بچے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
April 07, 2024
 

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے کئی خاندان اجڑگئے، بچے یتیم ہوگئے اور کچھ بچے تنہا رہ گئے۔

جنگ میں اپنے والدین اور بھائی کو کھونے والے غزہ کے محمد نامی بچے کی ایک انٹرویو کے دوران آواز بھراگئی۔

محمد کا کہنا تھا کہ رمضان بالکل اچھا نہیں گزر رہا کیونکہ میں اکیلا ہوں، میرے والدین شہید ہو چکے ہیں۔

محمد نے بتایا کہ 29 اکتوبر کو والد نے قریبی اسٹور سے میگی لانے بھیجا، اس دوران علاقے پر اسرائیلی بمباری ہوئی جس سے علاقہ قابل شناخت نہ رہا، والدین کی تلاش میں اسپتال پہنچا تو والدین کفن میں ملے۔

محمد نے بتایا کہ اس کے بھائی کو اس کی اپنی قبر نہیں بلکہ اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا۔

محمد نے کہا کہ اس کی خواہش ہے کہ اس کے والدین واپس آجائیں۔