LIVE

آئی پی ایل: خاتون اسٹیڈیم میں بیٹھی میچ کے بجائے موبائل پر کیا دیکھتی رہی؟ تصویر وائرل

ویب ڈیسک
April 07, 2024
 

کئی صارفین تذبذب کا شکار نظر آئے کہ خاتون نے فرینڈز کو لائیو میچ پر ترجیح کیوں دی__فوٹو: سوشل میڈیا

22 مارچ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کی دلچسپ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی رائے پیش کر رہے ہیں۔

آئی پی ایل کے میچز دیکھنے اور اپنے پسندیدہ کرکٹرز سے ملاقات کے لیے شائقین کرکٹ نے کئی ماہ قبل ہی ٹکٹس خرید لیے تھے، ایسے میں وائرل ہونے والی ایک تصویر نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

تصویر میں خاتون اسٹیڈیم میں بیٹھی رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ جائنٹس کا میچ دیکھنے کے بجائے امریکی سٹ کام 'فرینڈز' دیکھ رہی تھی۔

کئی صارفین تذبذب کا شکار نظر آئے کہ خاتون نے فرینڈز کو لائیو میچ پر ترجیح کیوں دی۔

فوٹو: اسکرین گریب

دیپک کمار نامی صارف نے رونے والے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ 'مجھے یقین نہیں آرہا کہ یہ لڑکی آئی پی ایل میچ کے دوران سیریز دیکھ رہی ہے'۔

صارف کی ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ اس میں کوئی بڑی بات نہیں، ہو سکتا ہے کہ میچ دلچسپ نہ ہو رہا ہو اسی لیے خاتون نے فرینڈز دیکھنے کو ترجیح دی۔

کچھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذکورہ لڑکی اگر میچ سے اکتا چکی تھی تو وہ گھر جاسکتی تھی۔