LIVE

پنڈی کی مساجد میں معتفکین اور نمازیوں کا سامان چرانے والا ملزم گرفتار

شبیر احمد ڈار
April 07, 2024
 

ملزم سے 5 موبائل فون اور2 لاکھ 83 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے: پولیس— فوٹو: اسکرین گریب

راولپنڈی میں مساجد میں وارداتیں کرنے والا ملزم نمازیوں نے پکڑلیا۔

پولیس کے مطابق نمازیوں نے خیابان سرسید میں ملزم کو پکڑا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مساجد میں نمازیوں اور اعتکاف میں بیٹھے شہریوں کا سامان چوری کرتا تھا۔

پولیس نے بتایاک ملزم کے قبضے سے  نقدی، موبائل فونز اور شہریوں کے شناختی کارڈ برآمد ہوئے جبکہ ملزم سے 5 موبائل فون اور2 لاکھ 83 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔