LIVE

بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کے معاملے پر لیسکو حکام ایف آئی اے میں طلب

جواد ملک
April 08, 2024
 

فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے  بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کے معاملے  پر لاہور  الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے اعلیٰ حکام  کو  آج  ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

ذرائع لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو اور ڈائریکٹر کسٹمر  سروسز لیسکو  ایف آئی اے میں پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق لیسکوکی اعلیٰ منیجمنٹ نے ایف آئی اے کے  رویے  پر  ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ لیسکو افسران نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ  ایف آئی اے کی دھونس میں نہیں آئیں گے۔