LIVE

برطانوی کاؤنٹی سرے کی ڈپٹی پولیس کمشنر نے روزے رکھنا شروع کردیے

ویب ڈیسک
April 08, 2024
 

برطانوی کاؤنٹی سرے کی ڈپٹی پولیس کمشنر ایلی ویسی تھامسن نے مسلم کمیونٹی سے ہم آہنگی کے لیے رمضان کے روزے رکھنا شروع کردیے۔

سرے کاؤنٹی کی ڈپٹی پولیس کمشنر ایلی ویسی تھامسن کا کہنا ہےکہ دوسروں کے عقائد سمجھنے سے مہربان دنیا تشکیل پاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روزہ رکھنا آسان نہیں ہے، امید ہےکہ ان کے روزے رکھنے سے مسلم کمیونٹی کا پولیس پر اعتماد بڑھےگا۔