LIVE

ماہ رمضان میں تراویح میں ختم قرآن کس تاریخ کو کرنا زیادہ بہتر ہے؟

ویب ڈیسک
April 08, 2024
 

اس رات کے لیلۃ القدر ہونے پر کثرت سے احادیث وارد ہوئی ہیں__فوٹو: فائل

سوال:

 ماہ رمضان میں تراویح میں ختم قرآن کس تاریخ کو کرنا زیادہ بہتر ہے؟

جواب:

رمضان کی27ویں شب کو قرآن ختم کرنا افضل اور مستحب ہے،کیونکہ اس رات کو شب قدر ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ 

بعض فقہا نے رمضان کی ستائیسویں شب میں ختم قرآن کو مستحب قراردیا ہے، اس امید میں کہ لوگ لیلۃ القدر کی برکتیں حاصل کرلیں۔ 

اس لیے کہ اس رات کے لیلۃ القدر ہونے پر کثرت سے احادیث وارد ہوئی ہیں۔ (درمختار مع الدر۔ 497/2)