LIVE

افسران ذاتی حیثیت سے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکتے، ایف بی آر کی ہدایت

اشرف ملخم
April 08, 2024
 

ترجمان ایف بی آر صرف میڈیا کے سوالات کا جواب دے سکتے ہیں: ایف بھی آر کا حکم نامہ— فوٹو:فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افسران کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے  حکم نامہ  جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ایف بی آر  افسران میڈیا سے بات چیت اور ملاقات نہیں کرسکتے۔

ایف بی آر کے مطابق ترجمان ایف بی آر صرف میڈیا کے سوالات کا جواب دے سکتے ہیں۔ 

حکم نامے میں افسران کو سوشل میڈیا کے استعمال سے بھی روک دیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق ایف بی آر افسران ذاتی حیثیت سے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکتے۔