LIVE

ون ویلنگ کرتے موٹرسائیکل سوارکی دوسری موٹرسائيکل کو ٹکر، 5 ماہ کا بچہ جاں بحق

احمد فراز
April 09, 2024
 

لاہور میں ون ویلنگ کرتے موٹر سائیکل سوار کی دوسری موٹرسائيکل کو ٹکر سے والدین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار 5 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار عاطف نے ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹرسائيکل کو ٹکر ماری جس کے باعث 5 ماہ کابچہ ماں کی گود سےگر کر جاں بحق ہوگیا۔

حادثے میں ماں باپ زخمی ہوگئے، ملزم کو گرفتار کرلیا گيا  ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا  آغاز کر دیا گیا ہے۔