LIVE

کوئٹہ: مسجد کے حجرے میں گیس کا دھماکا، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 10 افراد زخمی

ویب ڈیسک
April 09, 2024
 

دھماکا اس وقت ہوا جب ایگل اسکواڈ کے اہلکار دیگر نمازیوں کے ہمراہ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مسجد سے ملحقہ حجرے میں چائے پی رہے تھے/ فائل فوٹو

کوئٹہ: کچلاک کی کلی کتیر کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کچلاک کی کلی کتیر کی مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب ایگل اسکواڈ کے اہلکار دیگر نمازیوں کے ہمراہ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مسجد سے ملحقہ حجرے میں چائے پی رہے تھے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار محمد انور جاں بحق اور  3 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی گرگیا، زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ایگل اسکوارڈ کے تین اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ جواد طارق نے بتایا کہ کچلاک دھماکے میں دہشتگردی کے کوئی شواہد نہیں ملے، مسجد کے حجرے میں دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا۔