LIVE

کراچی: گلشن معمار میں گھر میں ڈکیتی کس نے ڈلوائی؟ کہانی کھل کر سامنے آگئی

ویب ڈیسک
April 09, 2024
 

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ہونے والی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق  گلشن معمار میں گھر میں ڈکیتی ڈرائیور آصف نے ڈلوائی تھی، ڈاکو عبید ڈرائیور آصف کا دوست تھاجو  پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

متاثرہ فیملی کا بتانا ہے کہ مفرور ڈرائیور آصف کو چند ماہ پہلے ہی نوکری پر رکھا تھا۔

چوری کے وقت ڈاکو عبید دیگر ساتھیوں کے ساتھ افطار کے بعد گھر میں داخل ہوا تھا،  پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں عبید مارا گیا جب کہ  پولیس نے طیب اور تنویر کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔

پولیس نے  ڈاکوؤں اور ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکےکارروائی شروع کردی۔