LIVE

عید کی نماز کس وقت پڑھی جاتی ہے؟

ویب ڈیسک
April 09, 2024
 

فوٹو: فائل

کتاب و سنت کی روشنی میں

سوال : 

نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟

جواب:

نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے، یعنی سورج نکلنے کے تقریباً 15منٹ بعد جس وقت نماز اشراق پڑھی جاتی ہے۔

اس وقت سے لے کر دوپہر تک نماز عید کا وقت باقی رہتا ہے۔ 

عیدالفطر کی نماز میں کسی قدر تاخیر اور عیدالاضحیٰ کی نماز میں تعجیل کرنی چاہیے۔ زوال سے پہلے پہلے نماز ادا کرلینی چاہیے۔