LIVE

رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اعلان

سیف الرحمان
April 09, 2024
 

 رواں ماہ کے بلوں پرفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے ایک پیسہ یونٹ سےکم ہوکر4 روپے 92 پیسےتعین ہوئی ہے: ترجمان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن نے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  پر ریلیف کا اعلان کردیا۔

ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی ہوگی، اپریل کے بجلی کے بلوں میں 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق رواں ماہ کے بلوں پرفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے ایک پیسہ یونٹ سےکم ہوکر4 روپے 92 پیسےتعین ہوئی ہے۔