LIVE

ویڈیو: پشاور میں عید کی خریداری سے پہلے خاتون چور نے گاہگ کے پرس کا صفایا کردیا

ابوبکرصدیق
April 09, 2024
 

پشاور میں عید کی خریداری سے پہلے خاتون چور نے گاہگ کے پرس کا صفایا کردیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

پشاور کے یونیورسٹی روڈ پر شاپنگ سینٹرمیں خاتون کے پرس سے چوری کی ویڈیو وائرل ہوگئی، سی سی ٹی وی میں خاتون چور کو متاثرہ خاتون کےقریب کھڑی دیکھا جاسکتا ہے ۔

فوٹیج میں خاتون چور کو پرس سےچوری کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق مثاثرہ خاتون نے چوری کی واردات سے متعلق رپورٹ درج کی ہے، سی سی ٹی وی کا جائزہ لے رہے ہیں۔