عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے پاکستانی قوم کو عید کی مبارکباد پیش کر دی ہے۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس عید پر فلسطینی عوام کو بھی اپنی خوشیوں میں یاد رکھیں۔
فاسٹ بولر احسان اللہ نے اپنے پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد دی جبکہ صاحبزادہ فرحان اور ثقلین مشتاق نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں سب کو یاد رکھیں۔
انہوں نے پاکستان سے باہر دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔