LIVE

برطانوی شاہ چارلس کی تصویر والے کرنسی نوٹ کی رونمائی کر دی گئی

ویب ڈیسک
April 10, 2024
 

تصویر والے نوٹ رواں سال کے مہینے 5 جون سے مارکیٹ میں آ جائیں گے/ فوٹو بینک آف انگلینڈ

برطانیہ نے شاہ چارلس کی تصویر والے کرنسی نوٹوں کی رونمائی کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے شاہ چارلس سوئم کی تصویر والے کرنسی نوٹ کی رونمائی کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس سوئم کی تصویر والے نوٹ رواں سال 5 جون سے مارکیٹ میں آ جائیں گے جس کے بعد بادشاہ کی تصویر چاروں بینک نوٹوں کے موجودہ ڈیزائن پر نظر آئے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ شاہ چارلس کے نئے نوٹوں کے ساتھ ملکہ کی تصویر والے پرانے نوٹ بھی قابل استعمال رہیں گے۔