LIVE

تصاویر: پاکستانی شوبز ستارے کس طرح عید منا رہے ہیں؟

ویب ڈیسک
April 10, 2024
 

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں نے بھی عید کی خوشیو کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا/ فوٹو سوشل میڈیا

ملک بھر میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے اور ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں نے بھی عید کی خوشیوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عید کی مبارک باد پیش کی۔

اداکار بلال قریشی نے عید کی خوشیاں اپنی فیملی کے ہمراہ مناتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

فوٹو سوشل میڈیا

سینئر گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے بھی اپنی عید کی تصویر شیئر کی۔

فوٹو سوشل میڈیا

اداکارہ یشما گل نے اپنی عید کی تیاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے عید کے جوڑے کو دکھایا۔

فوٹو سوشل میڈیا

اداکارہ کبریٰ خان نے عید کے پہلے دن ہلکے ہرے رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا اور اپنا فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

 
فوٹو سوشل میڈیا

اداکارہ صبور علی نے اپنے شوہر اداکار علی انصاری کے ساتھ عید کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔

فوٹو سوشل میڈیا

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی اور انہوں نے عید کے پہلے دن پیلے رنگ کا جوڑا پہنا۔

فوٹو سوشل میڈیا