LIVE

"عید اچھے سے نہیں منا سکتے" غزہ اور سوڈان متاثرین کی کسمپرسی پر انتونیو گوتریس غمگین

ویب ڈیسک
April 11, 2024
 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی صدر جو بائیڈن نے عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کیلئے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں— فوٹو؛ فائل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی صدر جو بائیڈن نے عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کیلئے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کیلئے اپنے پیغام میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ عید پر غزہ اور سوڈان کے متاثرین کی بھوک اور کسمپرسی کا سوچ کر دل ٹوٹا ہوا ہے، اس بار عید اچھے طریقے سے نہیں منائی جاسکتی۔

عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ عید پر مسلمان خاندان اور برادریاں اکٹھے ہوتے ہیں اور وہ بہت سے لوگوں کے درد کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر انہیں غزہ اور سوڈان میں تنازعات کا شکار بھوک اور بے گھر ہونے والوں کے درد کا احساس ہے۔

اپنے پیغام میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کا عزم کیا جائے۔