LIVE

مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشتگردی، کشمیریوں کو نماز ادا کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک
April 11, 2024
 

فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں عید پر بھی مودی حکومت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سری نگر اور مرکزی عید گاہ میں نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا۔

بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ وادی جموں و کشمیر قابض بھارتی حکومت کی جانب سے عید کے روز بھی محاصرے، گھر گھر تلاشی اور پُرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے سینیئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو بھی گھر میں نظر بند کر رکھا گیا ہے۔