LIVE

دہشتگردی اور تشدد سے پاک ماحول میں امن اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کی وکلالت کرتے ہیں: مودی

ویب ڈیسک
April 11, 2024
 

پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کروں گا: بھارتی وزیراعظم۔ فوٹو فائل

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کاکہنا ہے کہ ان کا ملک دہشتگردی اور تشدد سے پاک ماحول میں امن سلامتی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کی وکلالت کرتا ہے۔ 

بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے منصب سنبھالا تو  انہیں مبارک دی۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کریں گے لیکن ان کا ملک  دہشتگردی اور تشدد سے پاک ماحول میں امن سلامتی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کی وکلالت کرتا ہے۔