LIVE

احسان اللہ کچھ روز میں علاج کیلئے انگلینڈ جائیں گے، کرکٹر کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

سہیل عمران
April 11, 2024
 

فاسٹ بولر احسان اللہ کچھ دنوں میں علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے ، فاسٹ بولر نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

احسان اللہ اگلے چند روز میں علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے،  اس سلسلے میں بولر کے انگلینڈ میں علاج کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر کے انتظامات مکمل کیے ہیں۔

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز بھی اس سلسلے میں تعاون کر رہی ہے، احسان اللہ کہنی کی تکلیف سے سرجری کے باوجود مکمل نجات نہیں پا سکے اور   وہ ری ہیب کے باوجود تکلیف کا شکار ہیں۔

احسان اللہ کے انگلینڈ میں معائنے کے بعد سرجری ہو گی۔

 فاسٹ بولر نے اپنے ایک پیغام میں فینز کو عید کی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ میں سرجری کے لیے انگلینڈ جا رہا ہوں ، میرے لیے دعا کریں کہ میں جلد فٹ ہو جاؤں۔