LIVE

شاہ رخ خان سے عید ملنے ہزاروں مداح ‘منت‘ کے باہر پہنچ گئے

ویب ڈیسک
April 11, 2024
 

بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان سے عید ملنے ہزاروں مداح ان کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔

بھارت اور بنگلادیش میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ عید کے موقع پر ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر ہزاروں افراد جمع ہوگئے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر رہے۔

شاہ رخ خان نے گھر کی بالکونی سے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مخصوص انداز میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر کنگ خان نے سفید شلوار قیمض زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ ان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان بھی بالکونی میں والد کے ساتھ موجود رہے۔