LIVE

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہ بننے والے حسن علی انگلینڈ روانہ

ویب ڈیسک
April 12, 2024
 

حسن علی کاکول فٹنس کیمپ کی وجہ سے تاخیر سے انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں/فوٹوفائل

فاسٹ بولر حسن علی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

حسن علی واروکشائر کی جانب سے کاؤنٹی سیزن کھیلیں گے، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنےکا منتظر ہوں۔

حسن علی کاکول فٹنس کیمپ کی وجہ سے تاخیر سے انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حسن علی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں۔