LIVE

عید الفطر پر ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے خوشخبری

ویب ڈیسک
April 12, 2024
 

گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی__فوٹو: فائل

عید الفطر کے موقع پر حکومت نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔

صارفین کا اپریل کا بجلی کا بل کم آئے گا،گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کاکہنا ہے کہ یہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ہوئی۔