LIVE

سابق امریکی اسٹار فٹبالر جے سپمسن کینسر کے سبب انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
April 12, 2024
 

 آنجہانی سمپسن اپنی سابقہ بیوی اوراس کے محبوب کے قتل کے الزامات کے باعث برسوں خبروں کی زینت بنے رہے/ فائل فوٹو

سابق امریکی اسٹار فٹبالر و اداکار او جے سپمسن 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی اسٹار فٹبالر و اداکار او جے سپمسن کینسر میں مبتلا تھے جو ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی سمپسن اپنی سابقہ بیوی اور اس کے محبوب کے قتل کے الزامات کے باعث برسوں خبروں کی زینت بنے رہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ او جے سمپسن کو ڈرامائی مقدمے میں تمام الزمات سے بری کر دیا گیا تھا۔