LIVE

قومی کرکٹر عالیہ ریاض اورکمنٹیٹر علی یونس رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

سہیل عمران
April 13, 2024
 

فوٹو: جیو نیوز

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈرعالیہ ریاض اور کمنٹیٹرعلی یونس رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سمیت سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقاریونس کے چھوٹے بھائی کمنٹیٹر علی یونس اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈرعالیہ ریاض کی نکاح کی تقریب لاہور کے مقامی فارم ہاؤس میں منعقدہوئی۔

تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سیلکٹر وہاب ریاض، سابق کرکٹرز انضمام الحق، مصباح الحق،کامران اکمل، عمر اکمل، عبدالرزاق، عمران نذیر،محمد یوسف،  مشتاق احمد، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ  اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء نے دلہا دلہن کو نکاح کی مبارک باد دی اور زندگی کے نئے سفر کے آغاز  پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔