LIVE

جنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے

عرفان برکی
April 12, 2024
 

فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق  اور  ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق مندوکئی میں بچے والی بال کا  ٹورنامنٹ دیکھنے جا رہے تھےکہ ایک بچےکا پاؤں لینڈ مائن سے ٹکرا گیا۔

ڈی پی او  کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او کے مطابق زخمی بچےکو مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینےکے بعد ڈیرہ اسماعیل خان بھیج دیا گیا ہے۔