LIVE

حافظ نعیم کا اسماعیل ہنیہ کو فون، بیٹوں کی شہادت پر اظہار تعزیت

ویب ڈیسک
April 12, 2024
 

نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کے بیٹوں اور  پوتے پوتیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

حافظ نعیم نے اسماعیل ہنیہ کی ثابت قدمی اور جذبے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اسماعیل ہنیہ اور حماس کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے۔

اسماعیل ہنیہ نے پاکستانی عوام اور  جماعت اسلامی کی جانب سے اہل غزہ کے لیے کی گئی کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔