LIVE

لاہور : راستہ نہ دینے پر دو گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک
April 13, 2024
 

فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں راستہ نہ دینے کے جھگڑے پر گولیاں چل گئيں ، دو گروپوں کے جھگڑے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد میں راستہ نہ دینے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں اور اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے جھگڑے میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔