LIVE

ویڈیو: چلتی ٹرین میں پولیس اہلکار کا خاتون اور بچے پر تشدد

ویب ڈیسک
April 13, 2024
 

چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی جبکہ تشدد کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کے مطابق واقعہ 7 اپریل کو ملت ایکسپریس میں حیدرآباد کے قریب پیش آیا تھا جس میں پولیس اہلکار میر حسن بچے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ ڈبے میں دیگر مسافر بھی نظر آرہے ہیں۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مار کیوں رہا ہے، مار نہیں، مار نہیں"۔

عبد اللہ شیخ کے مطابق واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس اہلکار کو شناخت کیا گیا جوکہ حیدرآباد میں تعینات ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔