LIVE

سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کے طور پرحلف اٹھا لیا

امین انور
April 13, 2024
 

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز  نے مستقل ججز کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔

تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز ، بار ایسوسی ایشن کے نمائندے اور وکلاء شریک ہوئے، تقریب حلف برداری میں مستقل ہونے والے ججز کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔

مستقل ججز کا حلف اٹھانے والوں میں جسٹس امجد علی بوہیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواداکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں۔

تمام 6 ججز کو 2023 میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا، سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججزکی تعداد 32 ہو گئی تاہم اب بھی 8 ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔