LIVE

89 فیصد پاکستانی، شوہروں کے بیویوں پر تشدد کے مخالف

ویب ڈیسک
April 13, 2024
 

پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بیوی پر ہاتھ اٹھانے یا کسی بھی قسم کے تشدد کو ناقابل قبول قرار دیا ہے: سروے. فوٹو فائل

نواسی فیصد پاکستانی شوہروں کے بیویوں پر تشدد کے مخالف نکلے۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری سروے میں کہا گیا ہے کہ 89 فیصد پاکستانیوں نے بیوی پر ہاتھ اٹھانے یا کسی بھی قسم کے تشدد کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

البتہ 9 فیصد نے اس عمل کی حمایت کی اور بیوی پر شوہر کے تشدد کو درست قرار دیا۔

سرو ے میں ایک فیصد نے شوہر کے بیوی پر تشدد کے معاملے پر درمیانہ مؤقف اختیار کیا اور نہ کھل کر حمایت کی نہ مخالفت کی۔