LIVE

فیشن کی دنیا کے بے تاج اطالوی بادشاہ رابرٹوکوالی چل بسے

ویب ڈیسک
April 13, 2024
 

فوٹو: فائل

فیشن کی دنیا کے بے تاج اطالوی بادشاہ رابرٹو کوالی 83 برس کی عمر میں چل بسے۔

میڈونا ، بیونسے اور سنڈی کرافورڈ سمیت بے شمار شوبز ستاروں کے پسندیدہ کوارلی دلکش اور  اینیمل پرنٹ ڈئزائن کے حوالے سےمشہور  تھے۔

انہیں بھڑکیلے رنگوں اور پیچ ورک ایفیکٹس کی وجہ سے بھی شہرت حاصل تھی۔ رابرٹو کوالی نے چمڑے پر پینٹنگ کا نیا طریقہ متعارف کرایا تھا۔

انہوں نے 1970 کی دہائی میں لیبل متعارف کرایا اور ریئل اسٹیٹ میں بھی نام کمایا۔