LIVE

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانےکا امکان

فیضان لاکھانی
April 13, 2024
 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک-نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹرافی پاکستان لانے کا خواہش مند ہے—فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی ٹی20  ورلڈ کپ کی ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان لائی جائے گی، اس حوالے سے  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافی ٹور کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک-نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹرافی پاکستان لانے کا خواہش مند ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز  18 سے 27 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

ٹی20  ورلڈ کپ ٹرافی ٹور 20 اپریل تک ویسٹ انڈیز میں جاری رہے گا، ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے بعد ٹرافی کو پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ٹرافی ٹور کی تاریخ اور مقام آئندہ ہفتے طے ہوجائے گا۔