LIVE

کوٹری: آندھی کے باعث 11 ہزار کے وی لائن کے تین پول گرگئے

ویب ڈیسک
April 14, 2024
 

بجلی کے پول گرنے کے باعث کوٹری سائیٹ اور سٹی میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے/ فائل فوٹو

کوٹری میں رات گئے آندھی کے باعث 11 ہزار کے وی لائن کے تین پول گرگئے جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

 کوٹری سائٹ کے علاقے میں 11 ہزارکے وی لاٸن کے تین پول گرنے سے کوٹری گرڈ اسٹیشن کے ساتھ منسلک فیڈر ٹرپ کرگئِے

بجلی کے  پول گرنے کے باعث کوٹری سائٹ اور  سٹی میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

حیسکو ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں متبادل ذرائع سے بجلی فراہمی کی کوششیں جاری ہیں۔